پاکستانی گلوکار عالمگیر ٹرانسپلانٹ کے منتظر

پاکستانی گلوکار عالمگیر ٹرانسپلانٹ کے منتظر

  

لاہور(آئی این پی) جب کبھی بھی ہم پاکستان میں پاپ موسیقی کی بات کرتے ہیں تو ایک نام ہمیشہ سر فہرست آتا ہے اور وہ ہے پاکستانی پاپ موسیقی کے بانی عالمگیر کا جنہوں نے پاکستان فلمی صنعت کے شانہ بشانہ پاپ موسیقی کو ملک میں متعارف کرایا۔ چند برسوں سے عالمگیر گردوں کی بیماری کے باعث ڈیلائسس پر ہیں اور ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں۔ ورجینیا میں ہونے والے ایک فنڈریزر میں عالمگیر نے اپنے شائقین سے باتیں کیں اور گانے سنائے مگر کچھ عرصہ قبل شفا فاو¿نڈیشن نے عالمگیر کے علاج کے لئے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک فنڈ ریزر منعقد کیا جہاں عالمگیر نے اپنے شائقین سے بات چیت کے علاوہ میوزک پرفارمنس پیش کیا تاکہ وہ لوگوں کو باور کراسکیں کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی فرمائش کے پیش نظر دوبارہ گانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -