سول لائن کے علاقہ میں جوا، منشیات، قحبہ خانہ کا دھندا عروج پر مکینوں کا احتجاج

سول لائن کے علاقہ میں جوا، منشیات، قحبہ خانہ کا دھندا عروج پر مکینوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) تھانہ سول لائن کے علاقہ ورڈ ورڈ روڈ پر جوا خانہ کا آغاز، سنوکر کلب کی آڑ میں منشیات فروخت اوباش نوجوانوں کے ڈیرے دھندہ کرنے والی عورتوں کی آمد شروع، علاقہ مکینوں کے احتجاج پر مسلمان عرف ٹونی کی دھمکیاں پولیس کا کارروائی سے گریز تفصیل کے لارنس روڈ اور جیل روڈ سے ملحقہ علاقہ میں ڈوڈ روڈ پر سنوکر کلب کی آڑ میں جواءعروج پر پہنچ گیا رات گئے تک کھلے رہنے والے اس سنوکر کلب میں منشیات کا دھندا بھی شروع ہو چکا ہے اور شام کے بعد جسم فروش عورتیں اوباش لڑکوں کے ساتھ اپنا کاروبار کرنا شروع ہو چکی ہیں، علاقہ مکینوں کے احتجاج پر کلب مالک سلمان عرف ٹونی کی سنگین نتائج کی دھمکیاں مالک دوکان کی شکایت پر سلمان عرف ٹونی نے کرایہ کی ادائیگی روک لی اور خالی کرنے سے انکاری، پولیس اہلکاروں نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔