امیشا پاٹیل فلم دیسی میجک میں ڈبل کردار ادا کرینگی
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈکی سمائلنگ بیوٹی امیشا پاٹیل نئی فلم ''دیسی میجک'' میں ڈبل رول میں جوہر دکھائیں گی۔ بولڈ اینڈ بیوٹی فل، امیشاءپاٹیل نے سن دو ہزار میں فلم '' کہو نہ پیار ہے'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا،تو اپنی اداو¿ں اور جاندار اداکاری سے سب کو رام کر لیا۔فلم غدر اور ہم راز کی کامیابیوں کے بعد سمائلنگ بیوٹی امیشاءسلورسکرین سے غائب رہیں، تاہم شائقین فلم ان کی واپسی کے لئے چشم براہ رہے۔اور اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں بالی ووڈ گرل امیشائ،جلد فلم ''دیسی میجک'' میں جلوہ گر ہوں گی،ان کے پرستاروں کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ وہ فلم میں دو کردار نبھائیں گی۔