مجھے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں،نمرتا شروڈکر

مجھے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں،نمرتا شروڈکر

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ نمرتا شروڈکر نے کہا ہے کہ مجھے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے فی الحال کسی فلم میں اداکاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن میں بہت جلد کوئی فلم سائن کرلونگی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے مستقل طور پر اداکاری کو خیر باد نہیں کہا ہے بلکہ عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہے اور بہت جلد ایک مرتبہ دوبارہ اداکاری کرتی نظر آﺅں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا شوق ہے میں کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے اداکاری سے دو ہوئی تھی ۔لیکن اب میں نے ایک مرتبہ دوبارہ بھرپور انداز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی شائقین مجھے کسی فلم میں اہم کردار میں دیکھیں گے۔

مزید :

کلچر -