جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ملک کی لوٹی دولت واپس لائے گی ، ڈاکٹر وسیم

جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ملک کی لوٹی دولت واپس لائے گی ، ڈاکٹر وسیم

  

لاہور (ثناءنےوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔حکمرانوں کے پورے کے پورے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوٹے ہوئے پیسے ملک میں واپس لائے گی۔عوام آئندہ انتخابات میں اعتماد کا اظہار کریں۔کرپٹ عناصر عدلیہ کے خلاف متحد ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمران امریکہ کی خدمت کررہے ہیں۔مسلم لیگ(ن)اگر سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے۔اتحادی پیپلز پارٹی کے گناہوں میں برابر کے شریک ہیں۔ووٹ کے ذریعے تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ایک طرف ملک دن بدن سنگین بحرانوں کی دلدل میں دھنستاچلاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں24فیصد تک خودکشی کا رجحان بڑھ چکا ہے قوم کو فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا۔موروثی سیاست کا صفایا کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔عوام کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسوروتا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں8ہزار سے زائد جعلی کمیونٹی سکول کام کررہے ہیں۔حکومتی کاغذوں میں ان کے نام تو موجود ہیں مگر وجود کہیں نہیں۔موجودہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی اور لوٹ مار لازم ملزوم ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -