پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی طرف سے فیسوں کا کمپیوٹرائزڈ نظام

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی طرف سے فیسوں کا کمپیوٹرائزڈ نظام

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن نے صوبے کے 36اضلاع کے 47سو سے زائد پارٹنر سکولوں کے 15لاکھ طالبعلموں کی ماہانہ فےسوں کی ادائےگی کا کمپےوٹرائزڈ آن لائن نظام لانچ کر دےا ہے۔ےہ بات چئےرمےن پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن راجہ محمد انور نے پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کے صدر دفتر مےں سرور روم کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔اس موقع پر پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کی منےجنگ ڈائرےکٹر ،ڈپٹی منےجنگ ڈائرےکٹرز، پروگرام ہےڈز اور دےگر افسران بھی موجود تھے۔ راجہ انور نے کہا کہ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن گڈ گورننس اور شفافےت کا بہترےن نمونہ ہے جس نے اپنے 47سو پارٹنر سکولوں کی طالبعلموں کی کمپےوٹرائزڈ حاضری کا منظم نظام وضع کےا ہے۔انفارمےشن ٹےکنالوجی کے استعمال سے صوبے کے غرےب اور بے آسراءبچوں کو مفت تعلےم مہےا کرنے مےں مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن نے 15لاکھ طالبعلموں کا کمپےوٹرائزڈ ڈےٹا بےنک بھی تےار کر لےا ہے جس سے غرےب بچوں کو مفت تعلےم کی سہولت مہےا کرنے کے حوالے سے پالےسی سازی مےں مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -