شارٹ کٹ کے بجاے محنت سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں آمنہ ملک

شارٹ کٹ کے بجاے محنت سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں آمنہ ملک

  

لاہور(افضل افتخار) محنت اور لگن سے اگر کوئی بھی کام کیا جائے تو انسان کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوتی ہے شارٹ کٹ کے ذریعے نام کمانا مشکل نہیں ہے لیکن اس سے انسان کو کبھی بھی مستقل شہرت حاصل نہیں ہوسکتی ہے میں عارضی نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے شائقین کے دلوں میں جگہ بنانا چاہتی ہوں اور اس کے لئے بھرپور محنت کررہی ہوںان خیالات کاا ظہار پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک نے پاکستان فورم میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اس وقت مختلف پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کرنے میں مصروف ہوں اور امید ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی میرے کام کو بہت پسند کیا جائے گا شائقین ہی میرا حقیقی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت موجودہ مقام پر پہنچی ہوں مستقبل میں بھی اپنی اداکاری سے ان کے دل جیتوں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلموں میں اداکاری کا شوق ہے لیکن صر ف معیاری کام کروں گی میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو تہیہ کیا تھا کہ صرف معیاری کام کو ترجیح دوں گی او ر اس پر ہمیشہ قائم رہونگی آمنہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن بدقسمتی سے اس کو منظر عام پرلانے کے لئے انتظامات نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے ہمسایہ ملک بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ڈراموں کو آج بھی پزیرائی حاصل ہے جبکہ ہمارے پاس وہ وسائل بھی نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اچھے آئیڈیا ز ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ماڈل کیریئرکا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد ٹی وی کا رخ کیا میں ایک وقت میں ایک کام کو ترجیح دیتی ہوں تاکہ کام کے ساتھ انصاف کرسکوں انہوں نے کہا کہ میں آج کل ڈرامہ سیریل ایک لفظ محبت اور خالدہ کی والدہ میں اہم کردار ادا کررہی ہوں ان کی کہانیاں بہت جاندار اور میرے کرداریادگار ہیں انہوں نے کہا کہ میں وہ کام کرنا چاہتی ہوں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے وہی اداکار کامیاب بھی ہوتا ہے جو ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

کلچر -