ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، امتیاز محمود

ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، امتیاز محمود

  

لاہور (پروموشن ونگ) ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے وفاقی اور پنجاب کی لڑائی سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے قوم کو اعتماد میں لئے بغیر نیٹو سپلائی کی بحالی افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر پولیٹیکل کمیٹی پنجاب امتیاز محمود شیخ نے پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قوم کو نہ ختم ہونےوالے بجلی بحران کا تحفہ دیا حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ملک قرضے پر چل رہا ہے لیکن ایک آدمی کی حفاظت پر 6 ارب سے زیادہ رقم صرف کی جا رہی ہے پنجاب میں فیکٹریوں کی بندش کے باعث مزدور سڑکوں پر ہیں اور کاروباری طبقہ دوسرے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 150 میں ترقیاتی کام تو دور کی بات سرکاری اداروں کا کوئی وجود نہیں پولیس بھی اپنے فرائض صرف وی آئی پیز کیلئے انجام دیتی ہے الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقہ کے مسائل حل کروں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -