چین کی چنگانگ شان یونیورسٹی اور ICCF پاکستان کے درمیان معاہدہ

چین کی چنگانگ شان یونیورسٹی اور ICCF پاکستان کے درمیان معاہدہ

  

لاہور (پ ر) چین کی چنگانگ یونیورسٹی اور ICCF پاکستان کے درمیان MBBS اور انجینئرنگ کی چین میں تعلیم کی غرض سے باہمی معاہدہ طے پا گیا۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فارن ایجوکیشن پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سیعد چوہدری نے کی۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے چنگانگ شان یونیورسٹی کے وائس پریزڈنٹ ڈاکٹر شیاﺅ چنگ چن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی کی بنیاد پر ہم تمام پاکستانی طلباءکو اپنے ادارے میں خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ مثالی تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی اور ICCF ہر ممکنہ تعاون اور کوشش جاری رکھیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطلوب احمد وڑائچ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی طرح بلند اور مضبوط ہے۔ چین کی طرف سے پاکستانی طلباءکیلئے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پروفسیر ڈاکٹر محمد عارف تارڑ نے کہا چنگانگ شان یونیورسٹی اور ICCF کے درمیان معاہدے سے پاکستانی طلباءکو حصول تعلیم کیلئے مشکلات میں کمی رونما ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ ایک نئی جدت رقم کرے گا۔ ICCF کے CEO ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ پاکستانی طلباءکی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ ان طلباءکو درپیش مشکلات کے تدارک کیلئے کچھ کروں، اور آج دو اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے سے امید کی پہلی کرن نظر آئی ہے۔ تقریب کے صدر پروفسیر ڈاکٹر محمد سعید چودھری نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ICCF اور چنگانگ شان یونیورسٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -