گذشتہ مالی سال کپاس کی گانٹھوں کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال کپاس کی گانٹھوں کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی اے ) گذشتہ مالی سال کے دوران کپاس کی گانٹھوں کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ رےکارڈ کےا گےا۔ پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ممبر اورکپاس کے برآمد کنندہ غلام ربانی کے مطابق مالی سال 2010-11ءکے دوران 10 لاکھ کپاس کی گانٹھیں برآمد کی گئی تھیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران 425 ملین ڈالر مالیت کی 15 لاکھ گانٹھیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کپاس کے بڑے درآمد کنندہ چین اور مشرق بعید کے ممالک ہیں جن کو10 لاکھ بیلز برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران ویتنام ، تھائی لینڈ، ملائیشیا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور انڈونیشیا کوبھی کپاس برآمد کی گئی۔ غلام ربانی نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان نے 82 تا 92 سینٹ فی پاﺅنڈ کپاس برآمد کی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافہ سے پاکستان کی وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی جو ایک کروڑ56 لاکھ بیلز تھی۔ اسی طرح مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی صنعتوں میں ایک کروڑ 15 لاکھ کاٹن بیلز کی ریکارڈ خریداری کی ہے۔

مزید :

کامرس -