روئی کے سودے 6 ہزار 50 روپے سے 6 ہزار 310 روپے فی من ریکارڈ

روئی کے سودے 6 ہزار 50 روپے سے 6 ہزار 310 روپے فی من ریکارڈ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر ) روئی کے بھاﺅ 6 ہزار 50 روپے سے 6 ہزار 310 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ بدھ کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2012-13ءکی 7 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 50 روپے سے 6 ہزار 310 روپے فی من ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سانگھڑ کی روئی کی ایک ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاﺅ 6 ہزار 50 روپے سے 6 ہزار 100 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ کسوال کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ نرخ 6 ہزار 310 روپے فی من رہے۔

مزید :

کامرس -