افغانستان کو موٹر سائیکلوں کی برآمدات میں 80فیصد اضافہ

افغانستان کو موٹر سائیکلوں کی برآمدات میں 80فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران افغانستان کو موٹر سائیکلوں کی برآمدات میں 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز(پاپام) کے چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اورافغانستان پاکستان میں تیارکئے جانے والے موٹر سائیکلز کی بڑی اہم درآمدی منڈیاں ہیں، مالی سال 2010-11ءکے دوران افغانستان کو12 ہزار موٹر سائیکلز برآمد کئے گئے تھے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور اس دوران 21ہزار سے زائد موٹر سائیکل افغانستان برآمد کئے گئے۔ سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی موٹر سائیکل کی 65فیصد برآمدات افغانستان کو کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ ڈاکومینٹیشن کے مسائل کے حل کےلئے اقدامات کرے تاکہ بڑی درآمدی منڈی سے بھرپور استفادہ جاری رہے۔

مزید :

کامرس -