لاہورچیمبر شالیمارہسپتال کو 50لاکھ روپے عطیہ دے گا

لاہورچیمبر شالیمارہسپتال کو 50لاکھ روپے عطیہ دے گا

  

لاہور(کامر س رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شالیمار ہسپتال کے لیے پچاس لاکھ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے جس سے ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ نیا وارڈ تعمیر کیا جائے گا۔ یہ اعلان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان قیصر شیخ نے لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دورہ شالیمار ہسپتال کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر، نائب صدر سعیدہ نذر اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر ماہِ رمضان میں فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد کرے گا جس سے حاصل ہونے والے فنڈز کا پچیس فیصد حصہ شالیمار ہسپتال کو عطیہ کیا جائے گاجبکہ مستقبل میں فنڈز مزید بڑھائے جائیں گے۔ ہسپتال میں غریب افراد کو مہیا کی جانے والی سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر دیگر مخیر حضرات کو بھی اس نیک کام میں حصہ لینے کی ترغیب دے گا۔ قبل ازیں، شالیمار ہسپتال کے بریگیڈیئر (ر) محمد انیس، پرنسپل شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج زاہد بشیر، میڈیکل ڈائریکٹر وقار سلیم فاروقی ،جنرل مینیجر مارکیٹنگ عثمان سلیمان اور جنرل مینیجر ایڈمن محمود مسعود نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شالیمار ہسپتال کی انتظامیہ سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈک سنٹر، ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، گائنا اور نیورو سرجری کے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔جبکہ موجودہ بیڈ کپیسٹی 350بیڈ سے بڑھاکر 500بیڈ کی جائے گی جس پر 180ملین روپے لاگت آئے گی۔

مزید :

کامرس -