پنجاب یوتھ فیسٹیول امنگوں اور خواہشوں کا آئنہ دار اقدام ہے

پنجاب یوتھ فیسٹیول امنگوں اور خواہشوں کا آئنہ دار اقدام ہے

  

لاہور (پ ر ) چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن خرم روحیل اصغر نے آج رانا عثمان سینئر نائب صدر پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن وجنرل سیکرٹری عزیز بھٹی ٹاﺅن کی جانب سے غازی آباد میں دیئے گئے ایک ظہرانہ میں خطاب کرتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کو ایک تعمیری اور نوجوانان پنجاب کیا امنگوں اور خواہشوں کا آئنہ دار اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نوجوانوں سے خاص محبت کرتے ہیں۔ ظہرانے میں صدر محمد یونس بٹ، جنرل سیکرٹری لاہور محمد مشتاق، سیکرٹری اطلاعات رانا نوید، اورنگزیب اعوان، سید سجاد علی سعدیہ مختار صدر خواتین ونگ، شکیلہ شفیق نائب صدر خواتین ونگ، ناصرہ ناز جنرل سیکرٹری خواتین ونگ ودیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -