روس کی جی ڈی پی میں 4.4 فیصد اضافہ

روس کی جی ڈی پی میں 4.4 فیصد اضافہ

  

ماسکو (اے پی پی) رواں سال کی پہلی ششماہی میں روس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بات وزارت برائے اقتصادی ترقی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ قبل ازیں محکمہ شماریات نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 4.9 فیصد اضافہ کی پیشگوئی کی تھی۔ وزیر برائے اقتصادی ترقی آندرے بیلوسوف نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے ماہرین اقتصادیات کی پیشنگوئیوں کے مطابق پہلی ششماہی میں 4.4 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ مینوفیکچرنگ صنعت میں تیز رفتار پیداوار کی توسیع سے اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے 2013ءمیں روس کی جی ڈی پی گروتھ کیلئے پیشنگوئی 4 فیصد سے کم کر 3.9 فیصد کی ہے۔(rpt/tar/hab 1104:12)

مزید :

کامرس -