لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے تربیتی پروگرام شروع

لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے تربیتی پروگرام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور ڈیری اینڈ رورل ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن (ڈی آر ڈی ایف) کے باہمی اشتراک سے لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے ”ڈیری پراجیکٹ“ کے تحت تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ دوران تربیت شرکاءکو جدید ڈیری فارمنگ کے حوالہ سے ٹریننگ اور رہنمائی فراہم کی جائے گی جس سے ڈیری کے شعبہ کو باقاعدہ منافع بخش کاروبار بنانے اور گھریلو افرادی قوت کے مفید استعمال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ڈیرہ کے شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کو آمدن کا باقاعدہ اور مستقل ذریعہ مل سکے گا جس سے شعبہ میں روزگار کے بہتر مواقع دستیاب ہوں گے اور ڈیری فارمنگ کی صنعت سے وابستہ افراد کی معاشی خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -