رواں سال کی پہلی سہ ماہی‘ ایک ارب 61 کروڑ روپے کے گھریلو قرضے فراہم

رواں سال کی پہلی سہ ماہی‘ ایک ارب 61 کروڑ روپے کے گھریلو قرضے فراہم

  

اسلام آباد(اے پی پی) بینکوں نے ملک میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک ارب 61 کروڑ روپے کے گھریلو قرضے فراہم کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق نجی بینکوں نے جزوی طور پر 88 کروڑ 80 لاکھ روپے اور اسلامی بینکاری کرنے والے بینکوں نے 40 کروڑ 70 لاکھ روپے، سرکاری بینکوں نے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اور غیر ملکی بینکوں نے 60 لاکھ روپے کے قرضے دیئے ہیں۔ ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی طرف سے 29 کروڑ روپے 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کئے ہیں۔ کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 400 افراد نے اور اسلامی بینکاری کرنے والے بینکوں سے 98 صارفین نے یہ قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 766 افراد نے قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

مزید :

کامرس -