پنجاب : خدمات پر ٹیکس وصولی کا ہدف 40ارب روپے سے زائد مقرر

پنجاب : خدمات پر ٹیکس وصولی کا ہدف 40ارب روپے سے زائد مقرر

  

لاہور(اے پی اے )حکومت پنجاب نے روان مالی سال کے لئے خدمات پر ٹیکس وصولی کا ہدف چالیس ارب روپے سے زائد مقرر کیا ہے۔ مالی سال دو ہزار تیراکے لئے حکومت پنجاب نے چالیس ارب پچاس کروڑ روپےکی ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔گزشتہ مالی سال خدمات پر حاصل ہونے والے سیلز ٹیکس کی مد میں انتالیس ارب روپے سے زائد حاصل ہوئے تھے۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد خدمات پر سیلز ٹیکس صوبوں کو منتقل کر دیاگیا تھا۔ گزشتہ مالی سال وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے کے باعث خدمات پر سیلز ٹیکس ایف بی آر نے جمع کیا تھا۔

مزید :

کامرس -