برما میں قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے، عبدالغفار روپڑی

برما میں قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے، عبدالغفار روپڑی

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( برما کے مسلمانوں کی قتل و غارت گری پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے ‘ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوختم کرنے کے درپے ہیں جبکہ مسلم حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالغفار روپڑی نے گوجرانوالہ سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے علماءکے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کفار امریکہ کی سرپرستی میں کشمیر‘ فلسطین اور برما کے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ؟۔پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی اسلام پسند قوتوں کو مسلمانوں کے حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوکر اپنی بقا کی جنگ لڑنا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -