ملکی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8فیصد تک پہنچ گیا: وزارت خزانہ

ملکی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8فیصد تک پہنچ گیا: وزارت خزانہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر ) وزارت خزانہ کے ذرائع ملکی مالیاتی خسارہ مقررہ ہدف کا دوگنا ہوکر جی ڈی پی کے آٹھ فیصد تک پہنچ گیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ میں حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں فرق سولہ کھرب اسی ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، جو جی ڈی پی کا آٹھ فیصد ہے۔ ابتدائی اعدادو شمار میں جون کے اخراجات کا اندراج نہیں کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بجٹ خسارے میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اس سے قبل حکومت نے بجٹ میں خسارے کا تخمینہ چار فیصد لگایا تھا، جسے بعد میں نظر ثانی کر کے چھ اعشاریہ ایک فیصد کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس ریوینیو اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں کم رہنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کے غلط تخمینوں کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مختلف مد میں سبسڈیز کی فراہمی ہدف سے تین گنا بڑھ چکی ہیں۔

مزید :

کامرس -