شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں، صائمہ شہزادی

شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں، صائمہ شہزادی

  

( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا کہ میاںشہبازشریف کی شخصیت پرنسپل اورپریکٹیکل کی غمازاور آئینہ دارہے۔وہ دوسروں کی طرح عوام کومتاثر کرنے کی غرض سے بلندبانگ دعوﺅں کااستعمال نہیں کرتے بلکہ اپنے ترقیاتی منصوبوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔لاہوراورجنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں ہونیوالی تعمیروترقی کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔فوجی آمر پرویز مشرف کے دست راست چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دورمیں پوش آبادیوں میں فنڈز لگائے تھے جبکہ میاں شہبازشریف نے اپنے سابقہ دور کی طرح اس بار بھی پسماندہ آبادیوں کی حالت زاربدلی ہے اورعام آدمی کی ویلفیئر پرفوکس کیا ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کی اصلاحات اورمیرٹ پالیسی سے صوبائی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ،اب کوئی اپنے وسائل اوراثرورسوخ کے زورپرکسی کمزورکی حق تلفی نہیں کرسکتا ۔تعلیم کے فروغ اورسوفیصد نتائج کیلئے ہونہار طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے ،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -