علامہ اقبال میڈیکل کالج کے تبدیل ہونیوالے پرنسپل کے حق میں ڈاکٹروں، طلبہ کی ریلی

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے تبدیل ہونیوالے پرنسپل کے حق میں ڈاکٹروں، طلبہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے تبادلے کے خلاف ڈاکٹرز اور ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم طلبہ میدان میں آگئے انہوں نے گزشتہ روز کالج کے احاطہ میں ریلی نکالی اور ان کا تبادلہ منسوخ کرنے کامطالبہ کیا۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ڈاکٹروں نے ،ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا ساتھ دینے کی پاداش میں پرنسپل کا تبادلہ کرکے کالج کو ایک عظیم استاد سے محروم کردیاگیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت فی الفور ان کا تبادلہ منسوخ کرے۔