رمضان المبارک کیلئے گوشت کے ریٹ مقرر‘مٹن 400‘بیف200روپے فی کلوفروخت ہوگا

رمضان المبارک کیلئے گوشت کے ریٹ مقرر‘مٹن 400‘بیف200روپے فی کلوفروخت ہوگا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت نے لاہور میں رمضان المبارک کے لئے گوشت کے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں ریٹ مٹن اور بیف کے لئے الگ الگ مقرر کئے گئے ہیں۔ جس کے لئے مٹن کا ریٹ 400 سو روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ بیف کی قیمت 200 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر جیل بھیج دیا جائیگا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ڈی او لائیو سٹاک ڈی او مانیٹرنگ سمیت متعلقہ شعبہ جات سے تعلق افسران نے شرکت کی اجلاس میں گوشت کے ریٹ کی قیمت مقرر کر دی گئی اس کے ساتھ ہی لاہور میں مٹن کی قیمت میں 25 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بیف کی قیمت میں 20 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے رمضان المبارک سے قبل مٹن کی قیمت 350/- فی کلو گرام جبکہ بیف کی قیمت 180 روپے فی کلو گرام تھی اسی طرح رمضان المبارک میں ضلعی حکومت نے گوشت کی قیمت 20 روپے سے 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -