عالمی ادارے موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی درجہ بندی کم کرنے کے بی تھری کردی

عالمی ادارے موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی درجہ بندی کم کرنے کے بی ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر ) حکومت کو قرضے دینے سے بینکوں کا سرمایہ غیرمحفوظ‘ موڈیز نے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ بی ٹو سے کم کر کے بی تھری کردی‘ آ¶ٹ لک بھی منفی کردیا گیا۔ موڈیز انوسٹر سروسز کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حکومت کو قرضے سے بینکوں کا سرمایہ غیرمحفوظ ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ بڑھتا ہوا بجٹ خسارہ بھی بینکوں کے سرمائے پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ بی ٹو سے کم کرکے بی تھری کردی گئی ہے اور بینکوں کا آ¶ٹ لک بھی منفی کردیا گیا ہے۔ موڈیز نے جن بینکوں کی ریٹنگ کم کی ہے ان میں الائیڈ بینک‘ حبیب بینک‘ مسلم کمرشل بینک‘ نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں کا حکومت کو قرض دینے کا رجحان بڑھنے سے ان کا سرمایہ غیرمحفوظ ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے سرکاری ادارے جن کی کارکردگی بھی سرکار کے زیراثر ہے بینکوں کی جانب سے ان اداروں کو قرضوں کی ادائیگی سے بینکاری کے شعبے میں لکریڈٹ کے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -