لندن‘ منشیات فروش ایشیائی نوجوان کو ساڑھے 5برس قید کی سزا

لندن‘ منشیات فروش ایشیائی نوجوان کو ساڑھے 5برس قید کی سزا

  

بریڈ فورڈ(جی این آئی )ایک منشیات فروش ایشیائی نوجوان کو سپلائی کی نیت سے منشیات اپنے قبضہ میں رکھنے اور پھر عدالتی اہلکار پر حملہ کرکے بھاگنے کی کوشش کرنے پر ساڑھے پانچ برس کیلئے جیل بھیج دیا گیا بریڈ فورڈ کران کورٹ میں پیش کئے گئے اس مقدمے میں ہیشم ڈرائیور، ہولم ووڈ کے امان رشید پرالزام لگایا گیا تھا کہ وہ منشیات کا دھندہ کرتا ہے جبکہ ملزم نے اپنی ایک گذشتہ پیشی کے دوران کٹہرے سے بھاگنے کی کوشش کی اور ڈیوٹی پرموجود خاتون اہلکار پرگھونسے برساتے ہوئے اسے زدو کوب کیا اور اس سے قبل کہ ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوتا عدالت میں موجود ایک بیرسٹر اور اخبار نویس نے ملزم کے رستہ میں آتے ہوئے اس کی ہر کوشش ناکام بنا دی عدالت نے حملہ کا نشانہ بننے والی خاتون اہلکار اور ملزم کو روکنے والے بیرسٹر اور اخبار نویس کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اس دلیری پرا نہیں خراج تحسین پیش کیا عدالت نے ملزم کو منشیات رکھنے اور فروخت کرنے کے چار الزامات میں پانچ برس جبکہ کٹہرے سے بھاگنے کی کوشش کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی سزائے قید سنائی، اسی مقدمہ میں مجرم کے بھائی کاشف رشید کو بھی غیرقانونی اشیا اپنے قبضہ میں رکھنے کے جرم میں نو ماہ کی سزائے قید کی حکم سنایا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -