پنجاب پولیس دہشت گردوں کیخلاف حالت جنگ میں ہے، آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس دہشت گردوں کیخلاف حالت جنگ میں ہے، آئی جی پنجاب

  

ملتان (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس دہشت گردوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے مجھے دہشت گردوں کے خلاف پنجاب میں کارروائی کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا ہے جس کے نتےجے میں وزیراعلیٰ خصوصی ہدایت پر ان کے خصوصی طیارے پر پنجاب بھر کا دورہ کررہا ہوں۔ ےہ بات انہوں نے بدھ کی دوپہر ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچنے کے بعد ملتان اےئرپورٹ کے وی آئی پی لاﺅنج میں آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی پنجاب نے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دےتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں سے رابطے میں مشیر داخلہ کا ےہ بیان بے بنیاد ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اےک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور اور گجرات میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات جاری ہے اور ےہ تحقیقات جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کررہی ہے جس میں پولیس سمیت مختلف ایجنسیوں کے 8 نمائندے شامل ہیں۔ جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اےک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حلقہ انتخاب این اے 151 میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلے آرپی او ملتان چودھری مبارک علی اطہر اور سی پی او ملتان عامرذوالفقار خان اور ملتان کی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کئے ہوئے ہیں اور ہم اس ضمنی الیکشن کو ہر صورت پرامن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ حاجی حبیب الرحمن خان نے گزشتہ روز ملتان پولیس کی جانب سے کالعدم لشکر جھنگویی کے مبینہ چار دہشت گردوں اور اغواءبرائے تاوان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں آرپی او ملتان چودھری مبارک علی اطہر اور ڈی آئی جی عامر ذوالفقار اور ملتان پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوا اور میں ان کے تمام معاملات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرتاہوںَ بعدازاں آئی جی پنجاب‘ آرپی او آفس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کے پرنسپل سٹاف آفیسر ایس ایس پی فیاض خان سنبل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -