فرائض میں غفلت برتنے پر 5 تھانیداروں سمیت 13 اہلکار برطرف

فرائض میں غفلت برتنے پر 5 تھانیداروں سمیت 13 اہلکار برطرف

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈی آئی جی آپرےشنز محمد طاہر رائے نے آج آرڈرلی مےں روم انسپکٹر سے لے کر کانسٹےبل رےنک کے 70اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت جاری کےے گئے شوکاز نوٹسز کے جوابات سنتے ہوئے نااہلی ، فرائض سے غفلت اور ناقص کارکردگی پر 5تھانےداروں سمےت 13 پولےس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی، سالانہ ترقی روکنے جرمانوں،سروس ضبط کرنے اور سنشور کی سزائےں دےں ہےں جبکہ 57 پولےس اہلکاروں کے جوابات تسلی بخش قرار دےتے ہوئے ان کے شوکاز نوٹسز کو داخل دفتر کردےا ہے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپرےشنز نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولےس کی اولےن ذمہ داری ہے جس کے لئے ہمےں خلوص نےت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دےنے چاہےے انہوں نے کہا کہ جو پولےس اہلکار عوامی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لاتے ہےں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا اور جو پولےس اہلکار شہرےوں کے ساتھ ناروا سلوک کے مرتکب پائے گئے ےا فرائض سے غفلت ، بددےانتی اوراختےارات سے تجاوز کے واقعات مےں ملوث ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعاےت نہےں برتی جائے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -