مناسب ورزش نہ کرنے پر عالمی سطح پرسالانہ 53 لاکھ افراد لقمہ اجل ‘طبی ماہرین

مناسب ورزش نہ کرنے پر عالمی سطح پرسالانہ 53 لاکھ افراد لقمہ اجل ‘طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مناسب ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 53 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جو سگریٹ نوشی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ برطانوی میڈیکل جرنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی کاہلی کا شکار ہے۔15 سال سے زائد عمر کے تقریباً ڈیڑھ ارب افراد مناسب ورزش نہیں کرتے اور آرام طلب زندگی گزارتے ہیں جس کی وجہ سے ذیابیطس دل کے امراض اور کینسر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق سال 2008ءمیں پانچ کروڑ 70 لاکھ اموات ہوئیں جن میں سے 53 لاکھ افراد ایسے تھے جو مجوزہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی اور موٹاپے کی طرح سستی اور کاہلی بھی صحت کیلئے خطرناک ہے اور ایک عام فرد کو ہفتے میں پانچ دن روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ مناسب ورزش کرنی چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -