اسلامی نظام معیشت کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، خواجہ اسلم

اسلامی نظام معیشت کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، خواجہ اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یہودیوں نے انتہائی عیاری اور مکاری سے ساری دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام نافذ کردیا ہے اور سات ارب افراد کا حاصل محنت ان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک رحمت کے امیر ممتاز دینی سکالرخواجہ محمد اسلم نے ہفت روزہ فکری نشست میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس نشست سے معروف عالم دین قاری حافظ محمد بشیر گوندل، سیاسی رہنما سیف اللہ سیف اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ محمد اسلم نے کہا قرآن حکیم نے زندگی کے ہرشعبے میں انسانوں کی رہنمائی کی ہے، معیشت کے باب میںبھی بہترین نظام پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے مسلمان حکمرانوں نے اس پر عمل درآمد کی کوشش نہیں کی جبکہ یہودیوں نے امر بالمعروف کو نہی عن المنکرکے خانے میںڈال کر انتہائی عیاری سے سرمایہ دارانہ نظام بنایا اورنافذ کردیا جس کے نتیجے میں آج دنیا بھر کے تقریباً سات ارب افراد کاحاصل محنت جو قومی سرمایہ ہوتا ہے یہودیوںکے قبضے میں جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اوریورپی ممالک مکمل طور پر یہودیوں کے زیراثر جاچکے ہیں اور باقاعدہ سازش اور منظم منصوبہ بندی کرکے مسلمانوں کو کمزوراور تباہ کررہے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -