کابل:موبائل کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کی سہولت کی فراہمی

کابل:موبائل کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کی سہولت کی فراہمی

  

کابل (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موبائل کے ذریعے بجلی کا بل جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ اس سلسلے میں وزارت بجلی اور اتصالات کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے لئے یو ایس ایڈ نے مالی مدد فراہم کی ہے۔ وزارت بجلی کے حکام نے بتایا کہ اس نظام کی فعالیت کے بعد کابل کے شہریوں کو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے نہ صرف استعمال شدہ یونٹس اور بل کی رقم کا پیغام بھیجا جائے گا بلکہ صارفین اپنے موبائل کے ذریعے بھی بل کی رقم جمع کراسکیںگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کی کامیابی کے بعد اس کو دوسرے شہروں تک وسعت دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -