مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثات میں 3افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثات میں 3افراد جاں بحق

  

سرینگر(اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے برک پورہ میں ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا70سالہ شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سونہ مرک میں فاروق احمد نامی ایک راہگیر گاڑی کے نیچے آنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سرینگر جموں شاہراہ پر زیون کراسنگ کے نزدیک مالا نامی خاتون زخمی ہو گئی جو بعد ازاں ہسپتال میں چل بسی۔ شوپیاں اور بارہمولہ اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناءمقبوضہ علاقے میں مزید چار امرناتھ یاتری ہلاک ہو گئے جس سے اب تک ہلاک ہونے والے یاتریوں کی تعداد88ہو گئی۔

مزید :

عالمی منظر -