اولمپکس کیلئے تمام معاملات پرفیکٹ نہیں، بورس جانسن

اولمپکس کیلئے تمام معاملات پرفیکٹ نہیں، بورس جانسن

  

لندن(جی این آئی )میئر لندن بورس جانسن اور ٹرانسپورٹ سیکرٹری جسٹن گریننگ نے ساتھ لندن میں ٹرانسپورٹ کوآرڈی نیشن سینٹر(ٹی سی سی) کا دورہ کیا یہ سینٹر اولمپکس کے دوران دارالحکومت میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا ہے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے اعتراف کیا کہ تمام معاملات پرفیکٹ نہیں ہیں اور کچھ چیزیں غلط ہوسکتی ہیں تاہم اولمپک گیمز کا انعقاد بہت بڑا رسک تھا اور اولمپک میں شرکت کے لئے دستوں کی پہلی بڑی آمد بہتر رہی بورس جانسن نے کہا کہ ہیتھرو ائر پورٹ سے ایسٹ لندن میں واقع اولمپک ولیج تک شرکا کی ایک بس کی آمد کا وقت ساڑھے چار گھنٹے بتایا جاتا ہے جو ایک گھنٹے کم ہوسکتا ہے اور ایتھلیٹ اولمپک ولیج پہنچنے کے بعد سہولتوں سے زبردست متاثر ہوں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -