سٹاک ایکسچینج، انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کا انعقاد 20 جولائی کو ہوگا

سٹاک ایکسچینج، انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کا انعقاد 20 جولائی کو ہوگا

  

لاہور ( کامرس رپورٹر )لاہور سٹاک ایکسچینج سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے انوسٹرز ایجوکیشن پروگرام کے پہلے سیشن کا انعقاد20 جولائی 2012 بروز جمعہ 4 بجے سٹاک ایکسچینج کے آڈیٹوریم میں کر رہا ہے۔ ایس ای سی پی اور انسٹیٹیوٹ آف کیپیٹل مارکیٹ نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انشورنس ایسوسی ایشن ّآف پاکستان کے ساتھ مل کرمشترکہ طور پر ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے انوسٹرز ایجوکیشن پروگرام کاآغاز کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 13 جولائی 2012 کو کراچی سٹاک ایکسچینج میںکیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت تینوں سٹاک ایکس چینجز ملک بھر میں انوسٹرز ایجوکیشن پروگرام منعقد کریں گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -