” یو ایس ایس جان سی سٹینس“ جلد مشرق وسطیٰ روانہ ہوگا‘ امریکی محکمہ دفاع

” یو ایس ایس جان سی سٹینس“ جلد مشرق وسطیٰ روانہ ہوگا‘ امریکی محکمہ دفاع

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ” یو ایس ایس جان سی سٹینس“ بہت جلد مشرق وسطیٰ روانہ کیا جائے گا۔ محکمہ دفاع کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بحری جہاز موسم گرما کے اختتام تک روانہ کیا جائے گا جبکہ دو طیارہ بردار بحری جہاز پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگی بحری جہاز کو بھجوانے کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -