عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: عائشہ ارشد

عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: عائشہ ارشد

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی مرکزی رہنماءعائشہ ارشد شاہنوازنے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ظلم کیاگیا ہے اور اس ا ضافے سے مہنگائی اتنی بڑھی ہے کہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے ، منافع خوروں نے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے ۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے انڈسٹری کا پہیہ جام اور عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں حکمرانوںنے ساڑھے چار سال میں ملک و قوم کو تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کیا ہے۔ سستی بجلی کی دستیابی کیلئے فوری طور پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے ،اس کیلئے چاروں صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -