پاکستان میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت قائم ہے، ڈاکٹررحیق عباسی

پاکستان میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت قائم ہے، ڈاکٹررحیق عباسی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی( پارلیمنٹ جمہوری روایات کا محافظ ایسا ادارہ ہوتا ہے جہاں عوام کے حقوق کو تحفظ دینے کےلئے قانون سازی کا عمل جاری رہتا ہے مگر جس پارلیمنٹ میں صرف مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کو تحفظ دینے کےلئے قانون سازی کی جائے اسے جمہوری ادارہ قطعاً نہیں کہا جا سکتا۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چندافراد اور خاندانوں کی بدترین آمریت قائم ہے اور اسے پارلیمانی جمہوریت کا خوبصورت نام دے دیا گیا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ مراعات یافتہ خاندانوں پر مشتمل اقتدار کے حریفوں کے ایسے ٹولے پر مشتمل ہے جو کئی دہائیوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -