جمہوریہ کانگو میں پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،دو یوکرینی پائلٹ ہلاک

جمہوریہ کانگو میں پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،دو یوکرینی پائلٹ ہلاک

  

کنساشا (اے پی پی) جمہوریہ کانگو میں پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ہیلی کاپٹر کے دو یوکرینی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ پولیس کمشنر تپاﺅ مسقات نے بتایا کہ ایم آئی۔2 ہیلی کاپٹر جو معمول کی پرواز پر تھا دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو یوکرینی پائلٹ ہلا ک ہوگئے۔ پائلٹوں کی نعشیں برآمد کر کے ان کے ملک روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -