چین نے26 ماہی گیروں کو صومالی قزاقوں کی قید سے بازیاب کرا لیا

چین نے26 ماہی گیروں کو صومالی قزاقوں کی قید سے بازیاب کرا لیا

  

بیجنگ (اے پی پی) چین نے صومالی قزاقوں کی قید میں پچھلے 18 ماہ سے قید 26 ماہی گیروں کو بازیاب کرا لیا۔ چینی حکومتی ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں زیادہ کا تعلق چین اور ویتنام سے ہے۔ چینی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ افراد کو دسمبر 2010ءمیں اغواءکر لیا گیا تھا۔ چینی وزارت داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ قیدیوں میں سے 13 کا تعلق چین، 12 کا ویتنام جبکہ ایک کا تعلق تائیوان سے ہے۔ بیجنگ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 17 جولائی کی شام کو ان یرغمالی افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ تائیوان کی وزارت داخلہ نے چینی حکومت کا یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -