فلپائن آئندہ سال 10 نئے جنگی ہیلی کاپٹر خریدے گا

فلپائن آئندہ سال 10 نئے جنگی ہیلی کاپٹر خریدے گا

  

منیلا (اے پی پی) فلپائن آئندہ سال 10 نئے جنگی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ فلپائنی فضائیہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل میگوئیل اوکول کے مطابق فضائیہ ایم جی 520 ہیلی کاپٹروں سے زیادہ پے لوڈ برداشت کرنے والے 10 نئے جنگی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کیلئے آئندہ سال ٹینڈر جاری کرے گا۔ ہیلی کاپٹروں کی فروخت کیلئے اٹلی، برطانیہ، فرانس، روس اور جنوبی افریقہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا مقصد ہیلی کاپٹروں کے پرانے دستے کو ڈی کمشن کر کے نئے جدید ہیلی کاپٹروں کو شامل کرنا ہے۔ فلپائنی فضائیہ 1990ءسے امریکی ساختہ ایم جی 520 لائٹ اٹیک ہیلی کاپٹر استعمال کرر ہی ہے۔ ترجمان نے نئی خریداری کی ممکنہ لاگت کے بارے واضح نہیں کیا تاہم کہا ہے کہ نئے ہیلی کاپٹرز داخلی سیکورٹی آپریشنز کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -