ریلوے کیلئے 50 ارب کا خصوصی پیکیج دیا جائے، عبدالغفور

ریلوے کیلئے 50 ارب کا خصوصی پیکیج دیا جائے، عبدالغفور

  

لاہور(آن لائن) پاکستان ریلوے ورکرز یونین (سی بی اے ورکشاپس) کے مرکزی سیکرٹری جنرل فضل واحد نے یونین رہنماﺅں فرید اعوان، بابر علی انصاری، سعید گجر کے ہمراہ گزشتہ روز ریلوے ٹریک ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں پاکستان مزدور محاذ کے رہنماﺅں ڈاکٹر محمد طفیل اور عبدالغفور بھٹی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ مزدور رہنماﺅں نے رائیونڈ ورکشاپ کے مزدورں کیلئے ہیٹ لاﺅنس منظور کرانے کی خوشخبری دی جس پر مزدوروں نے ریلوے ورکرز یونین اور مزدور اتحاد زندہ باد کے نعرے لگائے، قبل ازیں مزدور محاذ کے مرکزی رہنما عبدالغفور بھٹی نے کیرج شاپ کے سامنے جلسہ عام میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریلوے قومی ادارہ ملکی دفاع کا حصہ ہے جس کو بچانے اور چلانے کیلئے 50ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا جائے تاکہ ملک بھر کی ورکشاپس کو چلایا جا سکے خصوصاً سٹیل ورکشاپ کی سوئی گیس بحال کی جائے لوکو شاپس، سگنل شاپس اور دیگر ورکشاپس میں فونڈری ورکشاپس چلائی جا سکیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد میں پسنجر گاڑیاں بنائی جائیں اور پاکستان بھر میں جو گاڑیاں بند کی گئی ہیں ان کو فوراً بحال کیا جائے ، مزدوروں کو ریٹائرمنٹ پر پنشن اور کاٹی گئی آدھی پنشن 15 سال بعد سپریم کورٹ کے احکامات کی رو سے پوری ادائیگی کا فوری بندوبست کیا جائے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -