روسی سمندری محافظوں کی چینی کشتی پر فائرنگ،قبضہ میں لے لی

روسی سمندری محافظوں کی چینی کشتی پر فائرنگ،قبضہ میں لے لی

  

بیجنگ(اے پی پی) روس کے سمندری محافظوں نے سرکاری کشتیوں پر فائرنگ کے الزامات کے تحت چین کی مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کو ملاحوں سمیت قبضہ میں لے لیا۔ واقعہ پر چین نے شدید احتجاج کیا۔ چین کے روزنامہ گلوبل ٹائمز نے گزشتہ روز اپنی اشاعت میں لکھا کہ روسی کوسٹ گارڈز نے پہلے کشتی کو خوفزدہ کرنے کیلئے وارننگ کیلئے فائرنگ کی مگر بعد میں اس وقت براہ راست گولیاں برسانی شروع کردیں جب وہ خود کو محفوظ بنانے کیلئے کوششیں کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق روس کی جانب سے چینی کشتیوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا عمل ناقابل یقین ہے تاہم جو کچھ بھی ہوا وہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد مشرقی روس میں واقع چینی قونصلیٹ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ۔

مزید :

عالمی منظر -