لاہور میں 25 سستے رمضان بازاروں کی تیاریاں عروج پر سٹالز سجنے لگے
لاہور ( کامرس رپورٹر )حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت میں ماہ صیام کے دوران 25 سستے رمضان بازار وں میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سستا رمضان بازاروں کیلئے مخصوص شہر کے مختلف مقامات دوکانیں اور سٹالز سجائے جا رہے ہیں۔ان رمضان بازاروں میں آٹے کا فی دس کلو گرام کا تھیلا230 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 240 روپے کے حساب سے فروخت ہوگا۔ دیگر اشیائے ضروریہ میں بیس 82روپے فی کلو، ، دال چنا 80 ، سموسہ 10 روپے، پکوڑے 150 روپے فی کلو،مرغی کا گوشت یومیہ نرخوں کے حساب سے اوپن مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو سستا ہوگا، انڈے بھی پرچون مارکیٹ سے 2 روپے فی کلو کم ہونگے۔ علاوہ ازیںتمام سستے رمضان بازاروں میں ایگری کلچرل فیئر پرائس شاپس لگیں گی جہاںپھل، سبزیاں اور دالیں اوپن مارکیٹ سے 10 سے 15 روپے فی کلو سستی ہونگی۔آئندہ رمضان المبارک میںروزہ داروں کی سہولیت کیلئے لاہور میں200 فری افطار ی دستر خوان بھی لگائے جائیں گے جنہیں پٹرول پمپ مالکان اور مخیر حضرات کے تعاون سے چلایا جائے گا۔ حکومت نے آئندہ رمضان المبارک میں بھرپور جوش خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں اور چوراہوں پر مسافروں کیلئے مفت افطاری پیکٹ بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سڑکوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کے ذریعے افطاری کے وقت سڑکوں پر سفر کرنیوالے شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔