حج کرپشن کیس : حکومت نے حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا

حج کرپشن کیس : حکومت نے حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش ...
حج کرپشن کیس : حکومت نے حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وزیراعظم نے حج کرپشن کیس کے سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کو معطل کردیاجس کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل نے حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیااور بتایاکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں حسین اصغر کا معاملہ وزیراعظم کے علم میں لایا گیا جس پر اُنہوں نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو حسین اصغر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جبکہ محکمانہ کارروائی کا آغاز ہوگیاہے ۔عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔