توقیر صادق توہین عدالت عدالت کیس: چیئرمین نیب اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

توقیر صادق توہین عدالت عدالت کیس: چیئرمین نیب اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ...
توقیر صادق توہین عدالت عدالت کیس: چیئرمین نیب اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار توقیر صادق نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا لیکن قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ریکوری کے لیے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیاجس پر عدالت نے نیب کے چیئرمین اورسیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

اسلام آباد -