لوئر مال کے علاقے میں فائرنگ ، ا ے جی آفس پنجاب یونین کے صدر جاں بحق

لوئر مال کے علاقے میں فائرنگ ، ا ے جی آفس پنجاب یونین کے صدر جاں بحق
لوئر مال کے علاقے میں فائرنگ ، ا ے جی آفس پنجاب یونین کے صدر جاں بحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بند روڈ کے قریب لوئر مال کے علاقے میں فائرنگ سے اے جی آفس پنجاب یونین کے صدر بخش الٰہی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ بخش الٰہی اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے کہ لوئر مال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ صدر کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی اے جی آفس کے ملازمین مال روڈ پر نکل آئے اور ٹریفک کی آمدو رفت معطل کردی ۔

مزید :

جرم و انصاف -