ملک چلانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں ، اپنے خلاف اشتہاری مہم چلانے والوں سے بخوبی آگاہ ہوں : نواز شریف

ملک چلانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں ، اپنے خلاف اشتہاری مہم چلانے والوں سے بخوبی ...
ملک چلانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں ، اپنے خلاف اشتہاری مہم چلانے والوں سے بخوبی آگاہ ہوں : نواز شریف

  

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک چلانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں ہے اوران کے خلاف اشتہاری مہم چلانے والوں کے بارے میں بخوبی آگاہ ہیں تاہم پیسے لے کرکسی کی پگڑی نہیں اچھالنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد کاکہنا تھا کہ ملک میں مفاد پرستی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے جس سے بہت نقصا ن پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن سندھ کی تقسیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کیچڑ اچھالنے والی سیاست کاخاتمہ ہونا چاہیے ، ڈکٹیٹر نے ملک کو تباہ کر دیا جبکہ اب عوام آئین سے ماورا کسی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ 1991ءمیں چاروں صوبوں کی رضامندی سے پانی کی تقسیم کا معاہدہ کیاگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عزت داﺅ پر لگی ہوئی ہے، آزادی کے بعد ملک کوصحیح راہ پر ڈالا جاتا تو حالت ایسی نہ ہوتی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کو آج تک صحیح راہ پر چلایا ہی نہیں گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک عزیز میں سیاست ایسی ہونی چاہیے جو ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائے ۔ میاں محمد نواز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیشہ صاف بات کرنی چاہیے ملک چلانا گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہے، یہ کیسی حکومت ہے جس کے دور میں بھتہ خوری عروج پر ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سب مفاد پرست اسلام آباد میں اکٹھے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جبکہ آج ملک کی حالت کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میںخوشگوار انقلاب مانگ رہاہے جو جلد آنے والاہے ۔اُن کا کہناتھاکہ پہلے اٹامک دھماکہ کیااور اب اقتصادی دھماکہ کریں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ نہ جانے کہاں سے لوگوں کو مارشل لاءکے خواب آرہے ہیں ، میڈیا سمیت تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کو ذمہ داری کا احساس کرناچاہیے ۔ اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے خلاف اشتہاری مہم چلانے والوں کو قوم جانتی ہے ۔

مزید :

قومی -