کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، کریک ڈاﺅن میں 143مشتبہ ملزمان گرفتار

کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، کریک ڈاﺅن میں ...
کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، کریک ڈاﺅن میں 143مشتبہ ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قتل و غارت جاری ہے جہاں تشدد کے مختلف واقعات میں صبح سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ ویسٹ پولیس نے کریک ڈاﺅن کے دوران 143مشتبہ ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔ناظم آباد کے علاقے سائیٹ میٹرول میں فائرنگ سے 45سالہ نعیم وہاب جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ۔کورنگی چھ نمبرسے دومبینہ ڈاکوﺅں کو شہریوں نے اسلحہ سمیت پکڑ لیااور تشدد و فائرنگ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے ملزمان کو گولیاں ماردیں جس کے بعد اُنہیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ جان کی بازی ہارگئے ۔جوہر آباد میں نامعلوم ملزمان نے سی آئی ڈی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔گولیمار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ، لانڈھی میں غفور مٹھائی کے قریب فائرنگ سے دو افراد اور گلبہار کے علاقے پیتل گلی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ایس ایس پی عمر فاروقی کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 143مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

مزید :

کراچی -