جاگ پنچابی جاگ اور پاکستان نہ کھپے کہنے والوں کا اتحاد ہونے جارہا ہے : شرجیل میمن
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے وزیراطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں جا گ پنجابی جاگ اور پاکستان نہ کھپے کہنے والوں کا اتحاد ہونے جارہاہے ۔ان کاکہنا تھا کہ کتنے بھی منافق اکٹھے ہو جائیں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سندھ آنے پر سندھ کو غسل دینا ہو گا اور ان منافقوں کو پاک ہونے کے لیے دس سال جیل جانا ہو گا جبکہ ملک سے بھاگنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنوں سے ملنا صدر کاحق ہے اور شہادتیں اور قربانیاں صرف پیپلز پارٹی نے دی ہیں ۔ میڈیاسے گفتگو کرنے ہوئے وزیراطلاعا ت کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہوگی جبکہ صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت نے ملک کو بچایا اور مستحکم کیا ۔