پشاور میں دھماکے سے چھ افراد زخمی

پشاور میں دھماکے سے چھ افراد زخمی
پشاور میں دھماکے سے چھ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹر وے انٹر چینج کے قریب دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم جس جگہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گزری ہی تھی کہ زور دار دھماکہ ہو گیاجس کی زد میں آکر چھ افراد زخمی اور چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔