پیپلزپارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیاجائے گا : صدر زرداری

پیپلزپارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیاجائے گا : صدر زرداری
پیپلزپارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیاجائے گا : صدر زرداری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جن کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو گوگ اپنے مقصدکے لیے آئین کی تشریح کر رہے ہیں کر تے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیرآبپاشی نے اس دفع پانی نہ سنبھالا تو پھران سے پوچھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایوان صدر میں بیٹھ کر سیاست نہیں کرتے بلکہ ان کی جماعت سیاست کرتی ہے جو اس کا حق ہے ، وہ پارٹی ورکرز سے ملتے ہیں جو ان کا حق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہی ہوں گے اور بلاول کی سیاسی تربیت ہو رہی ہے۔

مزید :

کراچی -